بصارت کے معنی

بصارت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَصا + رَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٥١٨ء میں مشتاق کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بَصَر۔ دیکھنا)","آنکھ کی روشنی"]

بصر بَصارَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بَصارَتیں[بَصا + رَتیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بَصارَتوں[بَصا + رَتوں (واؤ مجہول)]

بصارت کے معنی

١ - آنکھوں کی روشنی، بینائی کی طاقت، دیکھنے کی قوت۔

|اس سیاہ چادر نے میری بصارت و بصیرت دونوں پر پردہ ڈال رکھا تھا۔" (١٩٥١ء، حسن کی عیاریاں، ٩٣)

٢ - فہم، عقل، سمجھ۔

|بصارت یعنی بصیرت والوں کو حواس باختہ متحیر کر کے۔" (١٩١٥ء، سجاد حسین، پیاری دنیا، ٩)

بصارت کے مترادف

آنکھ, سوجھ, بینائی, نگاہ, نظر

آنکھ, ادراک, بصیرت, بینائی, بینش, پرکھ, چشم, دیدہ, سمجھ, شناخت, عقل, عین, نظر, نگاہ, نین

بصارت english meaning

seeingperceivingdiscerning; sense of sightvision; insightunderstandingknowledgenotorious thief of dacoitpercelvingsightsight; eyesightvision

شاعری

  • بصارت نے کسی کی انحطاط عمر میں اکبر
    بصیرت ہے تو آنکھیں مجھ سے اب آنکھیں چراتی ہیں
  • بدر نے لکھی یہ تاریخ پئے نذر نسیم
    قدح کیں آنکھیں تو پلٹی ہے بصارت ان کی
  • مردم کی بصارت بھی عدم کو ہوئی راہی
    وہ رات تھی یا آنکھ کے پردوں کی سیاہی
  • نہ بصارت نہ اشارت نہ خجالت نہ حیا
    تجھ میں تو دیکھنے کو دیدہ تر کچھ بھی نہیں
  • آنکھ سوں انصاف کی دیکھ بصارت ستی
    عین ہے بندہ نواز دوجے کا نئیں یاں حساب
  • مصطفیٰ کا پیار دیکھے تھے ولے
    نئیں اتھا(اتھی )ان کو بصارت یا امام
  • چلائے شاہ لاش کدھر ہے کوئی بتائے
    فرق آگیا ہماری بصارت میں ہاے ہاے
  • دوزخ کے بھی شعلوں میں نہ ہوگی لپک ایسی
    زائل ہوئی جاتی ہے بصارت چمک ایسی
  • اب ضعف‘ بصارت کو رسائی نہیں دیتا
    چہرہ بھی ترا صاف دکھائی نہیں دیتا

محاورات

  • بصارت سے محروم ہونا

Related Words of "بصارت":