بغور کے معنی

بغور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَغَور }

تفصیلات

iعربی اسم |غور| اور فارسی حرف جار |ب| سے مرکب ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء میں "مرثیہ سجاد رائے پوری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھی طرح سے","احتیاط سے","غور سے"]

اسم

متعلق فعل

بغور کے معنی

١ - دھیان سے توجہ کے ساتھ، گہری نظر سے۔

"تم نے یہ بھی بغور دیکھا کہ اس نازنین کی شکل و شمائل اور صبح دلکشا کی صورت ایک ہی ہے۔" (١٩١٢ء، تضریح الاحرار، ٢٤٥)

بغور english meaning

with reflectionthoughtfully attentivelya tremorpalsyshaking

شاعری

  • نامہ بغور پڑھ کے پکارا وہ باوجا
    اکبر کی نسبت آئی ہے یا شاہ دوسرا
  • کرتا ہے جب بغور غم و درد پر نظر
    پیک خیال کان میں دیتا ہے یہ خبر
  • حقیقتا ہے وہ پیارا خدا کا اے اختر
    بغور دیکھ علی کس مقام پر گزرا
  • رانجھا بغور سن اگر تجھ کو سنائیں ہم خبر
    گوجری ہیر نامی ہے‘ ایک حسیں مہ لقا
  • پہنچا وہ غزال آکے جو نزد شہ والا
    الفت سے بغور اس نے رخ شاہ کو دیکھا

Related Words of "بغور":