بلند کے معنی

بلند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَلَنْد }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو میں مستعمل ہے ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["زور کا","لم چھڑ"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

بلند کے معنی

١ - انچا، رفیع، بالا۔

"آفتاب پہاڑ کی بلند چوٹیوں سے تمودار ہوا" (١٩٣٣ء، قرآنی قصے، ١٠٥)

٢ - عالی، ممتاز، برتر (جس کو ہر شخص نہ پہنچ سکے)۔

"قصائد بلند اور پرزور ہیں" (١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ٣)

٣ - پرشور (کسی بھی چیز کی آواز وغیرہ کے ساتھ)۔

 یوں تو ہو جاتا ہوں جوں تو ں دم پرواز بلند صفت سے ہو نہیں سکتی مگر آواز بلند (١٩٤٦ء، آتش خزاں، ٦١)

٤ - جو اوج یا ترقی پر ہو۔

"خدا سوتا نہیں وہی قسمت کو پست و بلند کرتا ہے" (١٩١٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٦٢:٢)

٥ - "مغل بادشاہ اکبر اعظم کی ایجاد کردہ ایک زنجیر جو ہاتھی کو بھاگنے سے روکتی ہے۔"

"بلند پاے ہند است مخترع شہنشاہی بدوآمدوشد نماید لیکن دو یدن نیارد" (١٥٩٣ء، آئین اکبری، ٩٨:١)

بلند کے جملے اور مرکبات

بلند پایہ, بلند بخت, بلند نظر, بلند اختر, بلند بانگ, بلند پرواز, بلند تبار, بلند حوصلہ

بلند english meaning

Highloftytall; elevatedexaltedsublime; loudelevatedhighloudraisedraised ; elevatedsublimetall

شاعری

  • تقصیر جان دینے میں ہم نے کبھو نہ کی
    جب تیغ و بلند ہوئی سر جُھکا دیا
  • ہر چند اس کی تیغِ ستم تھی بلند لیک
    وہ طور بد ہمیں تو قیامت بھلا لگا!
  • کریں نہ کیونکہ یہ ترکاں بلند پروازی
    انھوں کا طائر سِدرہ نشین شکار ہوا
  • قد بلند اگرچہ بے لطف بھی نہیں ہے
    سرو چمن میں لیکن انداز وہ نہ پایا
  • عشق ہے کس قدر بلند مقام
    اس سے آگے ہے بس خدا کا نام
  • بلند اور ہواے آفتابِ صبح یقیں
    یہ دیکھنا ہے کہ کب تک ثباتِ شبنم ہے
  • نعرہ نہیں تو نالہ ہی کوئی بلند ہو
    اے ساکنانِ شہر ستمگار کچھ کہو
  • کاخِ بلند بام کو شاید خبر نہیں
    بنیاد میں زوال سا آیا ہوا تو ہے
  • اے ساکنان چرخ معلیٰ بچوبچو
    طوفاں ہوا بلند مرے آب دیدہ کا
  • دن کوتو میرے نالہ سوزاں بلند ہوں
    ڈھونڈے فلک پہ مہر فلک ابر ترکی آڑ

محاورات

  • آفتاب بلند ہونا
  • آفریں کی صدا بلند ہونا
  • آندھی اٹھنا یا بلند ہونا
  • آوازہ بلند ہونا
  • ادھلی بہو بلندے سانپ دکھائے
  • ارادوں سے بلند پروازی جاتی رہنا
  • اقبال بڑھنا یا بلند ہونا
  • بانھ بلند ہونا
  • بخت اڑگئے بلندی رہ گئی
  • بلند کرنا

Related Words of "بلند":