بمباری کے معنی
بمباری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَم + با + ری }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |بم| کے ساتھ فارسی مصدر |باریدن| ے مشتق صیغۂ امر |بار| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے |بمبار| مرکب توصیفی بنا اور پھر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے |بمباری| مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٥ء میں |آہنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گولہ باری"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
بمباری کے معنی
١ - بم گرانے یا برسانے کا عمل؛ بم کا برساؤ۔
محفل زیست پر فرمان فضا جاری ہے شہر تو شہر ہے گاؤں پہ بھی بمباری ہے (١٩٥٥ء، مجاز، آہنگ، ١١٤)
٢ - نشانے پر تباہ کن چیزوں کی مسلسل بارش یا بوچھاڑ؛ تباہ کاری، ظلم و ستم ڈھانا۔
|جب ٹیوب کے آر پار عمل کرنے والے پوٹنشل کے فرق - کو بڑھا دیا جئے تو ٹارگٹ (Target) پر بمباری کرنے والے الیکٹرانوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔" (١٩٧٠ء، جدید طبیعات، ٢٥٨)
بمباری english meaning
bombing
شاعری
- محفل زیست پہ فرمان قضا جاری ہے
شہر تو شہر ہے گاؤں پہ بھی بمباری ہے