بنا[1] کے معنی
بنا[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بِنا }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے ١٦٣٨ء میں "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔
["بنی "," بِنا"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : بِناؤں[بِنا + اوں (و مجہول)]
بنا[1] کے معنی
یہ کون سے زنداں کی گرائی گئی دیوار یہ کونسی تعمیر کی اٹھتی ہیں بنائیں (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٥٨)
"کوئی ایسا زمانہ نہیں گزرا کہ . ہم میں اور ان میں کوئی بناے مخاصمت قائم ہوئی ہو" (١٩٠١ء، حیات جاوید، ٥٠:٢)
"میں آسمان پر جاؤں گی میں اس سے سب حال وہاں کا پوچھوں گی کہ آسمان پر کون رہتا ہے . تاروں کی کیا بنا ہے ہمارا ستارہ کس برج میں ہے" (١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ٢١:٣)
یہ سوچتا ہوں بنا ان رسوم رسوا کی مذاق برہمنی تھا کہ شوق بتا شکنی (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ١٦١)
"مغل بناؤں کی محرابوں میں جو پیچ و خم نکالے گئے، ان کی بظاہر منڈو میں کوئی کوشش نہیں کی گئی۔" (١٩٣٢ء، اسلام فن تعمیر، ٨٥)
"ان عمارتوں کا سنہ بنا کافی صحت کے ساتھ ان کتبات سے معلوم ہو جاتا ہے جو ان پر کندہ ہیں۔ (١٩٣٢ء، اسلام فن تعمیر، ٢٩)
بنا[1] کے جملے اور مرکبات
بنابر
بنا[1] english meaning
["building","structure","edifice; foundation","basis","base; ground","footing","motive; root","source","origin; beginning","commencement"]