بنا[2] کے معنی

بنا[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِنا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |ونا| ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں |بنا| مستعمل ہے اور اردو زبان میں اس سے مشتق متغیرہ صورت |بن| بھی مستعمل ہے اردو میں بطور حرف استشنا اور گاہے بطور حرف نفی مستعمل ہے۔ ١٦٩٤ء میں "شاہ میراں جی" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

["ونا "," بِنا"]

اسم

حرف استثنا

بنا[2] کے معنی

١ - بغیر، بجز، سوائے علاوہ۔

"جشن میں تھوڑے سے دن رہ گئے ہیں اور انار کلی کے بنا جشن سونا رہ جائے گا۔"  اتنا ہی نہیں ہے کہ ترے بن نہ رہا جائے وہ جاں پہ بنی ہے کہ جیے بن نہ رہا جائے (١٩٢٢ء، انار کلی، ٩٩)(١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٢٥)