بوسیدہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word boseedah meanings and details

بوسیدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بو (واؤ مجہول) + سی + دَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مصدر|بوسیدن| سے مشتق صیغہ ماضی مطلق |بوسید| کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق لاحقۂ صفت |ہ| لگنے سے صیغہ حالیہ تمام |بوسیدہ| بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٨١٠ء میں "اخوان الصفا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پرانا زدہ","پھٹا پرانا","گلا سڑا","کٹا پھٹا"]

بوسیدن بوسید بوسِیدَہ

اسم

صفت ذاتی

بوسیدہ کے معنی

١ - کہنہ، پرانا، گلا ہوا یا سڑا ہوا۔

"آج ہندوستان کی قومیت کا تخیل . ایک بوسیدہ تصویر ہے۔" (١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ١٨)

بوسیدہ or boseedah english Translation

decayeddilapidatedworn outoldrotten; stalerottensago

شاعری

  • کل مرے اک خط کی حدّت سے
    کتنے بوسیدہ کاغذات جلے
  • شاید اسے بوسیدہ و پارینہ سمجھ کر
    عریاں نہ کرے لاش مری کوئی بد اختر
  • اتنے بوسیدہ ہو گئے ہیں منڈیر
    صحن خانہ میں لگ رہے ہیں ڈھیر
  • ذرا سا خار وخس‘ کچھ ہڈیاں بوسیدہ مردوں کی
    مزین ہے عجب سامان سے ایواں تربت کا سحر
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!