بٹوارا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Batwaara meanings and details

بٹوارا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَٹ + وا + را }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |ونٹ| سے ماخوذ اردو زبان میں |بٹوارا| مستعمل ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٥ء میں |فسانۂ مبتلا| میں مستعمل ہے۔, m["تقسیم زمین","تقسیم نامہ","حصہ رسید تقسیم"]

ونٹ بَٹْوارا

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : بَٹْوارے[بَٹ + وا + رے]
  • جمع : بَٹْوارے[بَٹ + وا + رے]
  • جمع غیر ندائی : بَٹْواروں[بَٹ + وا + روں (واؤ مجہول)]

بٹوارا کے معنی

١ - جائیداد یا مال مشترک کی تقسیم، ساجھے کی چیز کی حصہ رسدی بانٹ۔

"اگر دونوں بھائیوں میں یہی مفایرت رہی تو ضرورت بٹوارا ہو جائے گا۔" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٢٩٥)

٢ - شرکاء کی علیحدگی۔ (پلیٹس)

"ہری سنگھ امین بٹوارہ نے - نقشہ جات کی کتابوں کے بہم پہنچانے میں بہت سی اور کوشش کی۔" (١٨٩٨ء، سرسید، مقالات، ٣٥٥)

٣ - تقسیم نامہ، وہ دستاویز جس میں تقسیم کی تفصیلات اور شرائط درج ہوں۔ (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ، 366:1؛ نوراللغات، 567:1)

٤ - گاؤں میں ایک کاشتکار کے کھیت کو دوسرے کے کھیت سے الگ اور ممتاز کرنے کے لیے سرکاری طور پر حدبندی۔

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!