بچنا کے معنی
بچنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَچ + نا }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |ور جنیم| سے ماخوذ اردو زبان میں |بچ| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |بچنا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٧٣٢ء میں "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آرام ہونا","باقی رہنا","بچت میں پڑنا","بقایا رہنا","پس انداز ہونا","زندہ رہنا","شفا حاصل ہونا","فاضل رہنا","محفوظ ہونا","کسی تکلیف یا مصیبت سے امن میں رہنا"]
ورجنیم بچ بَچْنا
اسم
فعل لازم
بچنا کے معنی
بچی ایک دن بال بال آبرو تو اب لے نہ ڈوبے یہ چال آبرو (١٩١٠ء، قاسم و زہرہ، ٧٧)
"جن لوگوں نے بیمار ہونے کے بعد یہ دواپی ان میں سے بعض بچے گئے اور بعض چل بسے" (١٩٤٣ء، تاریخ الحکما، ١٠٣)
دل نے دیکھا مجھے اور میں نے فلک کو دیکھا بچ کے ساحل پہ اگر کوئی سفینہ آیا (١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ٢٩)
پوچھتے کیا ہو جوش کی حالت اب کی بچتے نظر نہیں آتے (١٩٤٤ء، عرش و فرش، ٢٥٩)
یا رکھیے کبھی نہ بچیے گا مل گئے آپ وقت گرشب کے (١٨٧٩ء، عیشن دہلوی، دیوان، ٢٠٩)
میں ایسے الزم سے بچتا ہوں۔ (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٥٧٥:١)
یوں نہ ٹھکراتے تھے تم گور غریباں کو کبھی بچ کے چلتے تھے مزار شہدا سے پہلے (١٨٤٣ء، دیوان رند، ١٦٠:٢)
"ایسی ہی کوئی بھاگوان فصل یا مبارک دن ہوتا ہو گا کہ بٹ بٹا کر سو پچاس روپے بچتے ہونگے" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٢٧)
"قرضہ ادا کرکے پانچ روپیے بچے" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٥٧٤:١)
ہنستے ہنستے اس نے دونوں ہاتھ منھ پر رکھ لیے آسمان سے آج بجلی گرتے گرتے بچ گئی (١٩١٩ء، کیفی حیدر آبادی،٤٨)
"نہ لو میری آیتوں پر مول تھوڑا اور مجھی سے بچتے رہو" (١٧٩١ء، ترجمۂ قرآن، شاہ عبدالقادر، ٨)
وضع کی گوتھی سب کو پابندی پر نہ بچتی تھی کوئی نو چندی (١٨٧١ء، شوق (نوراللغات، ٥،٧:١))
" میں خدمت سے بچ کر الگ ہو گیا تھا" (١٨٨٧ء، دربار اکبری، ٥٥١)
بچنا کے جملے اور مرکبات
بچ بچائے
بچنا english meaning
(of material) remain unused ; prove to be spare(of money) remain unspentbe spareddodge ; evade ; avoidescape (from): save oneselfrecoversurviveto avoidto be savedto recoverto remainto remain unexpendedto surviveunexpended
شاعری
- اے دو گانہ شیخ جھینگا میری بحری کا غلام
ہے بڑا جھپ جھالیا بچنا تم اس کی چال سے - اس قدر مارا مجھے ، اب بچنا بھی دشوار ہے
کون جانے اے عرب یہ کون سا اقصاص ہے
محاورات
- اپنے سایے سے بچنا / بھڑکنا / وحشت کرنا
- بال بال بچنا
- پرچھاویں یا پرچھائیں سے بچنا۔ بھاگنا یا دور بھاگنا۔ یا ڈرنا
- پیٹ میں پانی نہ بچنا
- جان نہ بچنا
- دانت کریدنے کو تنکا نہ بچنا رہنا
- سائے سے بچ کے چلنا یا بچنا
- سائے سے بچنا
- فرشتوں کی نظر سے بچنا
- مر مر کے بچنا یا جینا