بڑائی کے معنی

بڑائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَڑا + ای }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |وڈ| سے ماخوذ اردو اسم صفت |بڑا| کے آخر پر |ا| ہونے کی وجہ سے |ہمزہ زائد| لگا کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے |بڑائی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بلند حوصلگی","بلند خیالی","بلند ہمتی","ثروت مندی","دولت مندی","سیر چشمی","شاہ زوری","عمر میں بڑا ہونا","لاف زنی","کہن سالی"]

وڈ بڑا بَڑائی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بَڑائِیاں[بَڑا + اِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بَڑائِیوں[بَڑا + اِیوں (و مجہول)]

بڑائی کے معنی

١ - بڑا کا اسم کیفیت؛ برتری، زیادتی۔

|اپنی بڑائی و برتری کا کوئی برتاو مریدوں سے نہ کرتے تھے۔" (١٩١٩ء، آپ بیتی، ٣)

٢ - بڑا ہونے کا عمل۔

|کبھی بڑائی اور چھٹائی کا لحاظ نہیں کیا جاتا۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٣:١)

٣ - تعریف کے وہ فقرے یا گیت جو مراسی یا شہدے ادا کرتے ہیں، (عموماً طورجمع مستعمل)۔

|شہدے اور بھاٹ بڑائیاں چڑھائیاں سناتے ہوئے ساتھ چل رہے ہیں۔" (١٩٢٧ء، رسوم دہلی، ایس بیگم، ٣٤)

بڑائی کے مترادف

قدر, کبریا, کبر, عظمت, لاف

آبرو, اونچائی, بزرگی, بڑاپن, جسامت, حجم, خوبی, شان, شیخی, ضخامت, طوالت, عزت, عظمت, غرور, فضیلت, گھمنڈ, لمبائی, منصب, ناز, وسعت

بڑائی english meaning

avertingbignesslargenessmagnifyingpreventionrepulsionvaunting

شاعری

  • دیکھ چھوٹوں کو ہے اللہ بڑائی دیتا
    آسماں آنکھ کے تل میں ہے دکھائی دیتا
  • بڑائی میرے ٹھینگے پر خدائی رات میں‘ میں نے
    بڑے ایسے بہت سارے کڑھائی بیچ تل ڈالے
  • شاہاں منے بھومان تھے کرتا بڑائی جان تھے
    انپڑیا علی کے دان تھے تشریف شاہانی مجھے
  • تھوڑا سا میرے حال پہ فرماکے التفات
    کرتے رہے وہ اپنی بڑائی تمام رات
  • عید قرباں کوں بڑائی شاہ کی مجلس تھے ہے
    نو بڑائی بول کہ آیا ہے سلطاں عید کا
  • شاباں منے بھومان تھے کرتا بڑائی جان تجھے
    انپڑیا علی کے دان تھے تشریف شاہانی مجھے
  • کریں بڑائی ہو پرور دہ باس سوں تیری
    عبیر عود چوا مشک برمکی صندل
  • کرے رات دن اور جو منج سوں لڑائی
    رکھے گھر میں یا بھار اس کی بڑائی
  • ملے داٹ جوں گھر میں مہماندار
    ویں ایسے منے او بڑائی عیار
  • بہشتی میوے ارزانی ہوئے ہیں اب معانی کوں
    رقیباں اے بڑائی دیکھ کر جاتے ہیں جگ تھے مہو

محاورات

  • اپنی بڑائی اپنے ہاتھ ہے
  • بڑ ‌رووے بڑائی کو چھوٹ رووے پیٹ کو
  • بڑائی دینا
  • بڑے کی بڑائی نہ چھوٹے کی چھٹائی
  • ساس (١) کے آگے بہو کی بڑائی
  • ساس کے آگے بہو کی بڑائی
  • لوہا کرے اپنی بڑائی، ہم بھی ہیں مہادیو کے بھائی
  • مولا ‌ہاتھ ‌بڑائیاں ‌جسے ‌چاہے ‌تس ‌دے

Related Words of "بڑائی":