بکنا کے معنی

بکنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِک + نا }{ بَک + نا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |وکریٹ| سے ماخوذ اردو زبان میں |بک| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |بکنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت میں اصل لفظ |وچ| سے ماخوذ اردو زبان میں |بک| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |بکنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٣٨ء میں "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ہے۔, m["بیچا جانا","بیع ہونا","بے معنی باتیں کئے جانا","تابع ہونا","جھوٹ بولنا","سفوف بنانا","غصّہ کرنا","غصّے ہونا","فضول باتیں کرنا","ممنون ہونا"]

وکریٹین بِک بِکْناوچ بَک بَکْنا

اسم

فعل لازم

بکنا کے معنی

١ - فروخت ہونا، بیچا جانا۔

 اے مسکن جوبان زماں شہر عزیزاں ہم بھی کبھی بکنے ترے بازار میں آئیں (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٥٨)

٢ - [ مجازا ] کسی کا ہو رہنا، غلام کی طرح فرمانبردار ہو جانا، مطیع ہونا۔

 بکے مفت یاں ہم زمانے کے ہاتھوں پہ دیکھا تو تھی یہ بھی قیمت زیادہ (١٨٦٩ء، دیوان حالی، ١٠٨)

٣ - رشوت قبول کر کے انصاف اور استحقاق کے خلاف کسی کا کام کرنا، جیسے : میری کوشش بیکار گئی وہ بکنے پر راضی نہ ہوئے، مجبوراً میں نے اسے ختم کر دیا۔

 پہروں دیوانوں کے مانند کبھی آپ ہی آپ بکا کرتے ہیں (١٩٠٥ء، انجم، دیوان، ١٠٥)

١ - منھ ہی منھ میں کہنا۔

|لوگ بکتے ہیں، جھک مارتے ہیں، آپ دیوی ہیں۔" (١٩٤٤ء، افسانچے، کیفی، ٥٥)

٢ - بکواس کرنا، مہمل بات کہنا۔

|گالی بکنا بری بات ہے۔" (١٨٧٧ء، توبۃ النصوح، ٩٣)

٣ - منھ سے نکالنا، زبان سے کہنا۔ (نازیبا بات کے لیے)۔

|تھوڑی دیر کھڑی کھڑی بکا کیں اور بکتے بکتے تھک کے چلی گئیں۔" (١٩٠٠ء، خورشید بہو، ٣٧)

٤ - برا بھلا کہنا، ڈانٹنا۔

بکنا کے مترادف

ٹرٹرانا

بڑبڑانا, پیسنا, جھکنا, سفوف

بکنا english meaning

to be soldto sellto pratechatterjabber; to rave; to indulge in obscene or ribald talk; to rail (at)A smellan atombabblegabbleprateprattlerejoicing at the distress of anothertalk idlyto babbleto chatterto gabbleto jabberto talk idly

شاعری

  • یہ بکنا بوجھ مت اور اظفری
    مگر ہے برسبیل یادگاری

محاورات

  • (کے) ہاتھ بکنا
  • اپنی بکنا اور کی نہ سننا
  • الم غلم بکنا
  • اناپ شناپ بکنا
  • اول فول بکنا
  • اڑ بڑ بکنا
  • اڑنگ بڑنگ بکنا
  • تار تار بکنا
  • خرافات بکنا
  • دھڑا دھڑی بکنا

Related Words of "بکنا":