بگاڑنا کے معنی
بگاڑنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بِگاڑ + نا }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل اسم |وکار| سے ماخوذ اردو مستعمل |بگاڑ| ہے اس کے ساتھ |نا| بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے |بگاڑنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں |ہاشمی| کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برباد کرنا","برگشتہ کرنا","تباہ کرنا","جھگڑا کرنا","خفا کرنا","دشمنی پیدا کرنا","رنجش پیدا کرنا","ضائع کرنا","ناخوش کرنا","نکما کردینا"]
وکار بِگاڑ بِگاڑْنا
اسم
فعل متعدی
بگاڑنا کے معنی
وہی اب جان کے دشمن بنے ہیں بگاڑی سب سے جن کی دوستی میں (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ١٢٦)
سمجھ کے نقش قدم وہ بگاڑتے ہیں مگر مٹانے والے کے قدموں سے بن رہا ہوں میں (١٩٣٨ء، سازحریت، ٤)
|اس کو ہوتی ہواتی شادی کے توڑ دینے کا ایک خاص ملکہ تھا، بنے بنائے کام کو بگاڑ دینے کی عجیب مہارت تھی۔" (١٩٣٦ء، گرداب حیات، راشدالخیری، ١٩)
نہ ڈر تو کثرت عصیاں سے عیش توبہ کر نہیں بگاڑنا اللہ عذر خواہوں سے (١٨١٨ء، عیش، دیوان، ٢١٥)
|رودر نے میرا کیا بگاڑا تھا کہ میں نے ماں کا بدلہ بیٹے سے لیا۔" (١٩٣٣ء، میرے بہترین افسانے، ٥٧)
|میرا طلسم لڑکوں کے گھروندے کی طرح بگاڑ ڈالا۔" (١٨٩٠ء، فسانۂ دل فریب، ٢٦)
|دس ہزار بگاڑ دیے مگر وہ پھر بھی رام نہ ہوئی۔" (١٩٥٢ء، ہوائی، جوش (سلطان حیدر)، ٩٨)
|وہ میم ہے، بے دھرم ہے، لڑکیوں کو بگاڑ دے گی۔" (١٩٠٤ء، راج دلاری، ٤٣)
|کل بگاڑی میں نے مجبوراً تمھاری چھوکری۔" (١٩٣٨ء، کلیات عریاں، ٥٢)
|خدا ہی نے مجھے بگاڑ دیا نہیں تو یوں کیوں تمھارے گھر لونڈی گری آج نصیب ہوتی۔" (١٨٧٨ء، نوابی دربار، ٢٦)
|کچھ اچھا ہو گی تو مانگ کر لے لوں گا، اپنی نیت کیوں بگاڑوں گا۔" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٢٤١:١)
|قوموں کی موت اور زندگی خود قوموں ہی کے ہاتھ میں ہے وہ چاہیں اپنے تئیں بنائیں اور چاہیں بگاڑیں۔" (١٩٠١ء، حیات جاوید، دیباچۂ اوّل، ٣)
|مسلمان آج کس درجہ پریشان حال - نظر آتے ہیں، کیوں اس لیے کہ زمانے سے انھوں نے بگاڑ دی اور نتیجہ یہ ہوا کہ خود ہی بگڑ گئے۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١|٣ : ٨)
بگاڑنا english meaning
to ruinspoilmarvitiate; to bungle; to break a custom; to cause a misunderstanding (between friends); to foul (one|s clothes)a fraudulent personA jugglerbungle damagedisfigureinjureruinto bungleto damageto mar
محاورات
- آخرت بگاڑنا
- اپنی آخرت بگاڑنا (یا سنوارنا)
- بات بگاڑنا
- بنا بنایا کام (کھیل) بگاڑنا
- جنم بگاڑنا
- حلیہ بگاڑ دینا یا بگاڑنا
- حلیہ بگاڑنا
- شکل بگاڑنا
- صورت بگاڑنا
- عاقبت بگاڑنا (یا خراب کرنا)