بھرتی کے معنی
بھرتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَھر + تی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے مصدر |بھرنا| سے حاصل مصدر ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بناوٹی چیز","پولیس یا فوج میں نوکر رکھنا","جہاز یا گاڑی میں جو اسباب لادا جائے","خس و خاشاک","خس و خاشاک جو کسی گڑھے میں ڈالا جائے","فالتو چیز","مال اسباب","نوکر رکھنا","وہ چیز جو کسی چیز کے اندر بھری جائے","کوڑا کرکٹ"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بَھرْتِیاں[بَھر + تِیاں]
- جمع غیر ندائی : بَھرْتِیوں[بَھر + تِیوں (واؤ مجہول)]
بھرتی کے معنی
مجھ کو لکھنے کی، مضامین کے لیاقت گو نہیں حشو کی بھرتی بھی آجاتی ہے لیکن کام میں (١٩٢٤ء، انشائے بشیر، (دیباچہ)، ١٠)
"فوج میں ان کی بھرتی موقوف ہو گئی تھی۔" (١٩٠٥ء، مقالات حالی، ٩٥:٢)
غم کی بھرتی ہو چکی دل میں مرے ڈھونڈتا ہے درد گنجائش نئی (١٨١٣ء، پروانہ، کلیات جسونت سنگھ، ٣٥٠)
جو بے سمجھے ہوئے بھر دیتی ہے خو گیر کی بھرتی کہو جس سے وہ کہتا ہے ہمیں چشم مروت ہے (١٩١٨ء، دیوانجی، ٣٠٠:٣)
دیوان میں مرے نہیں بھرتی کے ایسے شعر بھرتے ہیں جیسے صفحۂ قرطاس اور لوگ (١٨٧٢ء، مظہر عشق، ١٠١)
"بھرتی کا اس میں نام نہیں فضولیات سے ہم کو کام نہیں۔" (١٩٢٥ء، حکایات لطیفہ، (دیباچہ)، ٦)
بھرتی کے مترادف
کرایہ
اتمام, اندراج, بھاڑا, بھراؤ, بھرت, بیکار, تکمیل, جھوٹ, داخلہ, ذخیرہ, ردی, فالتو, فضول, گدام, گودام, ناکارہ, نکمّا, کرایہ, کھتّا, کھتہ
بھرتی english meaning
fillinginsertionstuffing; cargo; store; stockaccumulationadmissionenlistmentenrolmentfilling uploadingrecruitingstockstorethe cost of perforating
شاعری
- پیئے ہیں سات سمندر مگر وہی ہے پیاس
نگاہ بھرتی نہیں ہے کسی کو پاکر بھی - مجھ کو لکھنے کی مضامیں کے لیاقت گو نہیں
حشو کی بھرتی بھی آجاتی ہے لیکن کام میں - غم کی بھرتی ہوچکی دل میں مرے
ڈھونڈتا ہے درد گنجائش نئی - ساقی نہ ہو جب تک کہ فزایندہ رونق
اے بادہ کشاں، مجلس عشرت نہیں بھرتی - جب دانت تلے کھوپری بھرتی ہے چرا کے
کھل جاتے ہیں لذت کے دلوں بیچ بھنبا کے - چکھتے ہی زباں بھرتی ہے اس ڈھب کے تڑاکے
شب رات میں جس طرح سے چھٹتے ہیں پٹاکے - فوج الفاظ کی بھرتی ہے نسیم
شعر پرکن سے ہیں دیوان بھرے - چکھتے ہی زباں بھرتی ہے اس ڈھب کے تڑاقے
شبرات میں جس طرح سے چھٹتے ہیں پڑاقے - اب قافیہ باقی نہ رہا مصحفی اچھا
اور ہے بھی اگر کوئی تو خو گیر کی بھرتی - ارماں جو نکلے بھی نکلیں نہ کبھی دل سے
بیکار سراپا ہیں خو گیر کی بھرتی ہیں
محاورات
- آخور کی بھرتی
- اخور کی بھرتی
- بھرتی کرنا
- پھول پھول کرکے چنگیر بھرتی ہے