بھنبھناہٹ کے معنی

بھنبھناہٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِھن (کسرہ بھ مجہول) + بِھنا + ہَٹ }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ اسم |بھن| کی تکرار سے |بھن بھن| بنا، |بھن بھن| کے ساتھ |اہٹ| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے اسم بنا۔ اُردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء کو "بوستان تہذیب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھنبھنانے کی آواز","طنین مگس","مکھیوں کی آواز"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

بھنبھناہٹ کے معنی

١ - بھن بھن، مکھیوں اور مچھروں وغیرہ کے اڑنے کی آواز۔

"وہ فطرت کی چیخ و پکار کو مکھی کی بھنبھناہٹ سمجھتے ہیں۔" (١٩٠٧ء، اجتہاد،٦١)

٢ - دبی دبی غیر مفہوم آوازوں کا شور۔

"اس کا وہ غل نہیں کہ کان پڑی آواز سنائی نہ دے مگر بھنبھناہٹ سی اب بھی ہے۔" (١٨٩٤ء، لیکچروں کا مجموعہ، ٤٨٩:١)

بھنبھناہٹ english meaning

buzzing; buzzhumbuzz hum