بھیڑ کے معنی

بھیڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِھیڑ }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |اھیرٹ| ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں |بھیڑ| مستعمل ہے اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں میر کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نزدیک","(بہ یائے مجہول تلفظ )بکرے کی طرح کا ایک مویشی","(ہ ۔ مونث) دیکھیے بھینٹ","اردو میں مٹھ بھیڑ میں استعمال ہوتا ہے","ایک چوپایہ جو ڈیڑھ دو فٹ کے قریب اونچا ہوتا ہے۔ اس کے بالوں کے کپڑے بناتے ہیں اور اس کا گوشت کھاتے ہیں۔ سیاہ بھونسلے یا سفید رنگ کا ہوتا ہے","بھیڑنا کا","بہ یائے معروف","مجازاً دولتمند","نرم مزاج"]

ابھیرٹ بِھیڑ

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

بھیڑ کے معنی

١ - آدمیوں کا حماؤ، جمگھٹا، انبوہ، ٹھٹھ، مجمع۔

|تمہارے ساتھ جو یہ بھیڑ ہے گرد کی طرح اڑ جائے گی۔" (١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٤١٥:١)

٢ - (کسی چیز کی) کثرت، زیادتی، یورش۔

 یوں حسرتوں کی بھیڑ ہے اس دل کے گھاو پر پروانے جمع ہوتے ہیں جیسے الاو پر (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ١٥٧)

٣ - مصیبت، افتاد، بپتا۔ (پلیٹس)

بھیڑ کے مترادف

ریلا, جلوس, تاؤ, ازدحام, ہجوم

آفت, اَبِھیرَن, اَبھِیرن, ازحام, امیر, انبوہ, بپتا, بھیڈ, جمگھٹ, ضان, غریب, غنم, گوسفند, گڈھ, مجمع, مصیبت, میش, نعاج, ہجوم

بھیڑ english meaning

a liea sheepan eweconcoursecrownewemultitude mobpresssheepthorng

شاعری

  • خود اپنے سے ملنے کا تو یارا نہ تھا مجھ میں
    میں بھیڑ میں گم ہوگئی تنہائی کے ڈر سے
  • حادثہ ہوچکا کہ ہونا ہے!
    بھیڑ کیسی یہ شاہراہ میں ہے!
  • بھیڑ میں آنسوؤں کی سُن نہ سکا
    تم نے شاید کہا تو تھا کچھ اور!
  • ہر طرف بھیڑ تھی طبیبوں کی
    روگ بڑھتا چلا گیا کچھ اور
  • آیا ہے بہت دیر میں وہ شخص، پر اس کو
    جذبات کی اس بھیڑ میں دیکھوں میں کدھر سے
  • بھیڑ میں اک اجنبی کا سامنا اچھا لگا
    سب سے چھپ کر وہ کسی کا دیکھنا اچھا لگا
  • پلکوں کی دہلیز پہ چمکا ایک ستارا تھا
    ساحل کی اُس بھیڑ میں جانے کون ہمارا تھا!
  • انہیں میں سے تھی راہ اس آپ کی
    وہیں بھیڑ رہتی تھی احباب کی
  • یوں حسرتوں کی بھیڑ ہے اس دل کے گھاو پر
    پروانے جمع ہوتے ہیں جیسے الاو پر
  • شیرانہ رہے ایک دلیرانہ رہے ایک
    جب بھیڑ پڑے ایک کا پروانہ رہے ایک

محاورات

  • اونٹ ڈوبیں ‌بھیڑیں ‌(خچر) ‌تھاہ ‌مانگیں
  • اونٹ ڈوبیں بھیڑیں تھاہ مانگیں
  • اہیر دیکھ گڈریا ماتا بھیڑی کھائیں سیار
  • بال کی بھیڑ بنانا
  • بھیڑ پر اون کس نے چھوڑی
  • بھیڑ پہ اون کس نے چھوڑی بھیڑ تو جہاں جائیگی مونڈی جائیگی۔ بھیڑ جہاں جائے وہیں منڈے
  • بھیڑ جہاں جائے گی وہیں منڈے گی
  • بھیڑ چھٹ جانا یا چھٹنا
  • بھیڑ نہ ٹھٹھا مار نہٹا
  • بھیڑ کی لات ٹخنوں تک

Related Words of "بھیڑ":