بہتر کے معنی
بہتر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بِہ (کسرہ ب مجہول) + تَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |بہ| کے ساتھ فارسی لاحقۂ تقابلی |تر| لگانے سے |بہتر| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(کسی بات کے جواب میں) بہت اچھا","بہ کی تفضیل بعض","بہت اچھے","خوب تر","زیادہ اچھا","زیادہ اچھے","عمدہ تر","کئی جگہ پر","کئی طرح سے","کئی طریقوں سے"]
اسم
صفت ذاتی
بہتر کے معنی
"اگر بندے کا توسط منظور ہے تو بہتر اور جو کسی دوسرے کا ذریعہ مناسب معلوم ہو تب بھی بہتر۔" (١٩٣٧ء، واقعات اظفری، ١٦٢)
ٹیڑھے سیدھے سے غرض رکھتے نہیں اے آتش جو کہے یار ہمیں سن کے یہ کہنا بہتر (١٨٤٦ء، کلیات آتش، ٧٧)
ہم بھی بھرے ہوئے ہیں کہ ہے چھیڑنے کی دیر بہتر ہمیں نکالیے اچھا اٹھائیے (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ١٤٠)
بہتر کے مترادف
اچھا, خوب, فلاح
٧٢, اعلٰی, اعلٰے, اعلیٰ, افضل, خوب, خیر, ضرور, عمدہ, ہاں
بہتر english meaning
bettersuperiormore worthyexcellenthipspreferableseventy twostench of rotting thingsthe buttocksthighsto cause to rotto ferment
شاعری
- نہ ہو ہرزہ سر اتنا‘ خموسی اے جرس بہتر
نہیں اس قافلے میں اہل دل ضبط نفس بہتر - بُرا ہے امتحاں لیکن نہ سمجھے تو تو کیا کرے
شہادت گاہ میں لے چل سب اپنے بوالہوس بہتر - سیہ کردوں گا گلشن دود دل سے باغباں میں بھی
جلا آتش میں میرے آشیاں کے خار و خس بہتر - عبث پوچھے ہے مجھ سے میر میں صحرا کو جاتا ہوں
خرابی ہے یہ دل رکھا ہے جو تونے تو بس بہتر - تیرے روکے سے وہ بد عہد کہاں رُکتا ہے
پاؤں چُھونے سے تو بہتر ہے اُسے جانے دے - چڑھتے ہوئے سورج کی تپش بہتر ہے
گرتی ہوئی دیوار کے سائے سے بچو - گزرے کل سا لگتا ہو جب آنے والا کل
ایسے حال میں رہنے سے تو بہتر ہے کہ چل - جو بخشش میں ملے امجد، تو اُس خوشبو سے بہتر ہے
کہ اس بے فیض گلشن سے بندھی مُٹھی گزر جائیں - میرے دشمن میری جستجو میں ابھی اس کمیں گاہ کو آگ دکھلائیں گے
اب یہ بہتر ہے میں خود ہی آگے بڑھوں،جھاڑیوں میں یہاں ایک آہو ہے - مرض عصیاں کا وہ کھوتی ہے آزار تلاش اس میں
بھلا پھر کیمیا خاک شفا سے خاک بہتر ہے
محاورات
- اجنبی مرد بدکار عورت سے بہتر ہوتا ہے
- ادھار کھانے سے بھوکا پڑا رہنا بہتر ہے
- ازیں چہ بہتر
- استخارے کا بہتر آنا ۔ راہ یا گواہی دینا
- ایک تن کے بہتر تن ہونا
- ایک سے ایک بہتر۔ بڑھ چڑھ کر یا بڑھ کر
- بہتر ہے جو جگت میں نیک نام رہ جا
- بہتری کی صورت نظر نہ آنا
- بیچ کر پچھتانا بہتر ہے رکھ کر پچھتانے سے
- پائیداری نمائش سے بہتر ہے