بہلنا کے معنی
بہلنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَہَل (فتحہ ب مجہول) + نا }
تفصیلات
iہندی زبان سے ماخوذ لفظ |بہل| کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |بہلنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء میں |پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچہ کا رونے سے بند ہونا","رنج یا غم بٹنا","سیر و تماشا سے خوش رہنا","کسی شغل میں مشغول ہونا"]
بَہَل(فتحہبمجہول) بَہَلْنا
اسم
فعل لازم
بہلنا کے معنی
١ - تشفی ہونا، باتوں سے خوش ہونا، خوش ہونا، فریب کھانا۔
کوئی صورت تو ہو دنیائے فانی میں بہلنے کی ٹھہر جا اے جوانی ماتم عمر رواں کر لوں (١٩٤٦ء، طیور آوارہ، ٦٧)
شاعری
- شانے پہ اس ادا سے رکھا پھر کسی نے ہاتھ
دل مانتا نہ تھا پہ بہلنا پڑا ہمیں
محاورات
- باتوں میں بہل جانا یا بہلنا
- طبیعت بہلنا