بیت[1] کے معنی

بیت[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَیْت (ی لین) }{ بَیت (یائے لین) }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں غواصی کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

بیت بَیْت بَیت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : اَبْیات[اَب + یات]
  • جمع استثنائی : بُیُوت[بُیُوت]

بیت[1] کے معنی

١ - شعر، وہ دو مصرعے جن کا وزن ایک اور مضمون مربوط ہو۔

"چشم دل خوننابہ چکاں تھی اور یہ بہت ورد زباں تھی۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٥٦)

٢ - (قدیم) سطر (شعرالعجم، 138:2)

"یہاں ابیات بمعنی اشعار کے نہیں ہے بلکہ مراد سطور سے ہے جو مطابق اصطلاح کاتبوں کے ایک مقدار معین کا نام بیت ہے . اور بقدر ایک سو حرف کے عین مطابق ہے۔" (١٩٠٢ء، مرآۃ الحقائق، ٤٠)

١ - گھر، مکان۔

"تم نے اس پیغام کو سنا ہے جو امن علم کے ایک محافظ اکبر نے بیت خلیل کے سامنے دنیا کو منایا تھا۔" (١٩١٣ء، مضامین ابولکلام، ١١٢)

بیت[1] کے مترادف

ڈیرا, گھر, مسکن

بیت[1] english meaning

coupletabodehousetempleedifice