بیضاوی کے معنی

بیضاوی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَے (یائے لین) + ضا + وی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم بیض کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ اتصال لگا کر |وی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |بیضاوی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "مجمع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آفتابی داﺋﺮہ"]

بیض بَیضاوی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

بیضاوی کے معنی

١ - انڈے کے ڈول کا، لمبوتری گولائی لیے ہوئے۔

"ہم سب ایک بیضاوی میز کے گرد بیٹھ گئے۔" (١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ٤٨)

٢ - آفتابی دائرہ۔ (نوراللغات، 786:1)

بیضاوی english meaning

fashioned in the shape of an eggegg-shaped

شاعری

  • چشم بیجا میں نہیں ہے یہ رکگوں کی سرخی
    ہے خط نسخ میں تفسیر لکھی بیضاوی
  • رخ کے پر تو سے نہ ہو کیوں حلقہ گیسو میں نور
    پیٹ بیضاوی لکھا کرتے ہیں کاتب لام کا