بینگن کے معنی
بینگن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَیں (ی لیں) (ن مغنونہ) + گَن }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے اسم |وٹ گنہ یا ونگنہ سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مذاقاً) خصیہ","اس کا پھل","ایک پودہ جو تقریباً ڈھائی فٹ اونچا ہوتا ہے اور بڑے بڑے پتے ہوتے ہیں۔ اُودا سیاہ یا سفید پھل لگتا ہے جو بطور ترکاری استعمال ہوتا ہے","باؤ تجان","بیگن پٹھا"]
وٹگنہ بَیْنگَن
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : بَیْنگَنوں[بَیں (یائے لین، ن غنہ) + گَنوں (واؤ مجہول)]
بینگن کے معنی
١ - ایک اودے رنگ کی گول یا کسی قدر لمبوتری بیجلی ترکاری جس میں ایک طرف ہرے رنگ کی پھندنے دار ٹوپی سی مڑھی ہوتی ہے۔
"قلعے کے جھرو کے کے نیچے کھیتوں میں بینگن کھیرا . وغیرہ کی چوری کی ہے۔" (١٩٣٠ء،بہادر شاہ کا روزنامچہ، ١٤١)
بینگن english meaning
brinjalegg-plantto eat one|s head offto pesterto plague
شاعری
- بھنڈی بینگن کے نانؤں ڈھینڈس تھا
اروی توری بغیر جی بس تھا
محاورات
- آپ کا نوکر ہوں بینگنوں کا نوکر نہیں
- بینگنوں کا نوکر نہیں آپ کا نوکر ہوں
- تیرے بینگن میری چھاچھ
- حضور کا نوکر ہوں بینگن کا نوکر نہیں
- رہ رہ بینگنا ہونے دے یہاں۔ تجھ پر ساجیں گے تیر کمان
- کسی کو بینگن بائے (بیالے) کسی کو ان پچ (کونچ)
- کسی کو بینگن بیالے کسی کو ان پچ
- یہ بھی دام غلاموں کھائے۔ یہ بھی بینگن کاٹ پکائے