بیٹا کے معنی

بیٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بے + ٹا }

تفصیلات

iسنسکرت میں |ویٹک| استعمال ہوتا تھا۔ اردو میں داخل ہوا اور ١٥٩٢ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(قانون) آدمی کی بیاہتا بیوی کا لڑکا","بڑی عمر کے اشخاص بچوں کو بلاامتیاز تذکیر و تانیت کہتے ہیں","پیار سے پالتو جانور کو بھی کہتے ہیں","جگر گوشہ","فرزند نرینہ","فقیر اپنے چیلوں کو اس نام سے پکارتے ہیں","لخت جگر","مجازاً پیارا","نور چشم","کوئی لڑکا جسے متبنٰے بنالیا جائے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : بیٹی[بے + ٹی]
  • جمع : بیْٹے[بے + ٹے]
  • جمع ندائی : بیٹو[بے + ٹو (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بیٹوں[بے + ٹوں (و مجہول)]

بیٹا کے معنی

١ - فرزند، پسر، پوت۔

 بیٹا وہ بری ہو جس کی خصلت ہے باپ کے حق میں طوق لعنت (١٩٢٧ء، تنظیم الحیات، ١٩٠)

٢ - [ مجازا ] شاگرد، ہر کم سن لڑکا، بھتیجا، بھانجا، داماد، پیار کے موقع پر پالتو جانور سے تخاطب کا کلمہ ماخوذ : فرہنگ آصفیہ، 460:1 ماخوذ : نوراللغات، 774:1 ماخوذ : پلیٹس

"اصغری گئی، مولوی صاحب نے کہا، کیوں بیٹا اب انتظام کون کرے" (١٨٦٨ء، مراۃ العروس، ١٧٧)

٣ - پیار میں بیٹی سے تخاطب کا کلمہ۔

"جب اصلیت کا سامنا کرنا پڑا تو بیٹا چیں بول گئے"۔ (١٩٥٦ء، آگ کا دریا، بانو قدسیہ، ٦٨٢)

٤ - [ تحقیرا ] وہ شخص جس کی ناطاقتی اور بے حیثیتی کا اظہار مقصود ہو۔

بیٹا کے مترادف

ابن, جگرپارہ, صاحب زادہ, لڑکا, جگر پارہ

ابن, بنا, پتر, پسر, پن, پوت, پور, خلف, دولھا, زادہ, زوئے, سپتر, سلالہ, سن, عزیز, فرزند, لاڈلا, لعل, لڑکا, ولد

بیٹا english meaning

secondary education(endearingly to either sex) my childboyson

شاعری

  • واں بھی چھوٹی بہن ا کی ہے جوں آتوجی
    ایک پرکالہ سا بیٹا بھی ہے گھر میں ان کے
  • آدم ، اک دمڑی کی حقیا کو رہے عاجز سدا
    ہم کو کیا کیا پیچوان اور گڑ گڑی پر ناز ہے
    غور سے دیکھا تو اب وہ یہ مثل ہے اے نظیر
    باپ نے پدڑی نہ ماری بیٹا تیر انداز ہے
  • بیٹا غلام بھائی تو بیجان ہے بڑا
    آنکھوں میں حرکی دم ہے ولیکن حباب سا
  • بگڑا دیکھا بیٹا بھتیجا
    ایک کا چہلم ایک کا تیجا
  • باپ سی بیٹا نا امید ہوا
    خون دنیا کا کیا سفید ہوا
  • کوئی بچہ جو چسنی مانگتا ہے باپ کہتا ہے
    تجھے لادوں گا میں بیٹا الف چاک گریباں کا
  • بیٹا پھوپی سے آنکھ پھرا کر کدھر گئے
    میں لاش پر بھی آنے نہ پئی کہ مرگئے
  • یہ کھیپ جو تو نے لادی ہے سب حصوں میں بٹ جاوے گی
    دھی‘ پوت‘ جنوائی‘ بیٹا کیا بنجارن پاس نہ آوے گی
  • تو لک معاوے بھی ڈر ڈر
    بیٹا سنیے سات پکڑ
  • بیٹا ہو سرخرو تو ہو ماں کینہ جو سفید
    دنیا کا ہوگیا ہے یہ کیسا لہو سفید

محاورات

  • اپنے باپ کا بیٹا ہے
  • اللہ اللہ کرتی تھی، گھی کے پاپڑ تلتی تھی، پاپڑ ہوئے تمام، بیٹا کرے آرام
  • الو ماں کا خبطی بیٹا
  • ایک کو سائی (ایک) دوسرے کو بدھائی (ایک کو بیٹا ایک کو بھائی)
  • ایک کو سائی ایک (ایک دوسرے) کو بدھائی (ایک کو بیٹا ایک کو بھائی)
  • باپ نہ ماری پدڑی‘ بیٹا تیر انداز
  • باپ نہ مارے پیدڑی بیٹا تیر ‌انداز
  • باپ کرے باپ (کے آگے آئے) پائے بیٹا کرے (بیٹے کے آگے آئے) بیٹا پائے
  • باپ کی برات بیٹا جائے
  • بازار کا ستو باپ بھی کھائے بیٹا بھی کھائے

Related Words of "بیٹا":