بیٹھک کے معنی
بیٹھک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَے (ی لین) + ٹھَک }
تفصیلات
iہندہ زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" کے حوالے سے افسوس کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["اٹھنا بیٹھنا","ایک قسم کی نذرنیاز","ایک قسم کی ورزش","بیٹھنے کا انداز","بیٹھنے کی جگہ","پہلوانوں کی اصطلاح مقابل کے لنگوٹ کو ایک ہاتھ سے پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے دونوں ٹانگوں کے بل اس کو اٹھالینا","دیوان خانہ","نشست گاہ","ڈرائنگ روم"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بَیٹھَکیں[بَے (ی لین) + ٹھَکیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : بَیٹھَکوں[بَے (ی لین) + ٹھَکوں (و لین)]
بیٹھک کے معنی
"دم کے قریب موٹی سخت کھال کے بڑے بڑے ڈھنے ہوتے ہیں یہی ان بندروں کی بٹھکیں ہیں۔" (١٩٣٣ء، عالم حیوانی، ٥٨٠)
"چابک سواروں اور گھوڑے کے دلالوں کی ایک بیٹھک بھی ہے۔" (١٩١٥ء، مقامات ناصری، ٥٢٣)
"تیسرے پہر اٹھے ہی تھے کہ میر صاحب نے آواز دی،خ بیٹھک میں پہنچیے۔" (١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٣٦)
"آلہ کی بیٹھک کو چناءی میں ٤ انچ گہرا نصب کرنا چاہئے۔" (١٩٤٩ء، آبپاشی، ٦٧)
"مشائخ عظام مریدوں کی تربیت میں .بجائے ایک جگہ بیٹھ کر گھنٹوں وظیفہ پڑھنے کے ڈڑھ بیٹھک کرنی، دوڑ گانی وغیرہ داخل کریں۔" (١٩٢٣ء، احیائے ملت، ٥٨)
"ممکن نہ تھا کہ ان کی جہاں سے جس وقت بیٹھک ہو وہاں نہ جائیں۔" (١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ٢٢٤:٤)
"اسے کچھ بھی خیال ہے۔ ابھی کوئی بیٹھک دے تو معلوم ہو جائے کہ ماموں اللہ بخش ہیں، میاں زین خاں ہیں یا کوءی پلید ہے۔" (١٩١٠ء، راحت زمانی، ٢٠)
"نستعلیق کی نزاکتوں . اور بعض حرفوں کی بیٹھک کی وجہ سے آج تک حسب دلخواہ مکمل نہیں ہوا۔" (١٩٥٧ء، اردو رسم الخط اور طباعت، ٢٨)
بیٹھک کے مترادف
اڈا
آسن, اسن, بیٹھکی, پیندا, تلا, جلسہ, حاضرات, شننگ, نشست, ٹھیکا
بیٹھک english meaning
a bencha drawing rooma kind of exercisea place where people meet to sit and conversea seataspectessencefacemeasurenicetyposturespacesubstancethe act or state of sittingtotal extreme quantitywhole
شاعری
- بیٹھک میں بیٹھ بوڑھے چونڈے کو جب ہلایا
تب شیخ سدو اس پر امساک کھاکے آیا - جب جنماسے کے پیچ گئے کچھ بیٹھے جادالانوں میں
کچھ آنگن میں کچھ بیٹھک میں کچھ بیٹھے بالا خانوں میں - پاؤں جو وہ چھلا تو ددا بیٹھک دوں
منت کا اٹھاتی ہوں یہ دھوکر چھلا
محاورات
- اس اٹھک بیٹھک کو سلام
- بیٹھک سر پر ہونا
- جو گنوار پنگال پڑھے تین بستو کے ہین۔ بولی چالی بیٹھکی لینھ بدھاتا چھین
- چھجے کی بیٹھک بری اور چھاون کی چھانھ۔ ڈھورے کا رسیہ برا جو نت اٹھ پکڑے بانھ