بیٹی کے معنی

بیٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بے + ٹی }

تفصیلات

١ - |بیٹا| کی تانیث, m["بیٹا کی مونث","دیکھئے: بیٹا","فرزند مادینہ","فقیر ہر ایك عورت كو بیٹی كركے بولتے ہیں","میرا بچّہ","نور چشمی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بیٹِیاں[بے + ٹِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بیٹِیوں[بے + ٹِیوں (و مجہول)]

بیٹی کے معنی

١ - |بیٹا| کی تانیث

"ایک بیٹی کی شادی اسی زمانے میں طے پا چکی تھی" (١٨٩٦ء، سیرتِ فریدیہ، ٥٣)

بیٹی english meaning

daughtergirlA daughter

شاعری

  • بیٹی اور داماد کے کس نے اٹھائے ایسے ناز
    بات باہر کر رہی ہو اپنے تم مقدور سے
  • باناز کور و حسن ملک جلوہ پری
    یامن کی بیٹی ایک مری آنکھ میں کھڑی
  • دیکھ ترے جلوے کو یامہن کی جو بیٹی بھی
    منھ سے وہیں کلمہ سو یکبار لگے جپنے
  • اور بیٹی کے دل کو ہے خرافت کا تیقن
    بیٹے کو جنوں ہونے کا بابا کے گمان ہے
  • بھی خصیصہ شہ کا تھا اے باشرف
    کہ بچے بیٹی کے پونچیں اس طرف
  • سنو یار تم اک قصائی کی بات
    اٹھائی تھی بیٹی کے اس نے برات
  • بہلائیے نہ بیٹی کو یا شاہ بحرو بر
    یہ پیار آخری ہے مرے دل کو ہے خبر
  • تُمھیں میرے غم کا سو غمخوار ہو
    کہ میں بیٹی توں باپ کے ٹھار ہو
  • چھوڑ کر گھر دار میں جاؤں کہاں
    بھی کہاں بیٹی کروں اپنی نہاں
  • ایک بیٹی ہے دوسری ہے بہن
    ٹانگ کو کھولوں اپنی‘ لاجوں مروں

محاورات

  • آ بڑے باپ کی بیٹی ہے تو پنجہ کرلے
  • ابھی تو (کچھ نہیں گیا) بیٹی باپ ہی کے گھر ہے
  • ایک تم ننھی اور ایک تمہاری بیٹی ننھی
  • ایک تو کانی بیٹی (بیاہی یا جنی) کی مائی دوسرے پوچھنے والوں نے جان کھائی (گھری لجائی یا کھرا کھایا)
  • بامن کی بیٹی کلمہ پڑھے یا (بھرے)
  • باندھے رے موئے تو ہینگ کی پڑی‘ میری بیٹی کاتے نو ککڑی
  • بھڑبھونجے کی بیٹی کیسر کا تلک (ٹیکا)
  • بہن کے گھر بھائی کتا۔ ساسرے جنوائی کتا۔ کتا پالے وہ کتا سب کتوں کا وہ سردار جو باپ رہے بیٹی کے بار
  • بہو بیٹی سب رکھتے ہیں
  • بہو شرم کی بیٹی کرم کی

Related Words of "بیٹی":