تاب دار کے معنی

تاب دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تاب + دار }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم مشتق |تاب| کے ساتھ |داشتن| مصدر سے |دار| فعل امر بطور لاحقۂ فاعلی لگایا گیا ہے۔ اردو میں پہلی دفعہ "قصہ تمیم انصاری (اردو شہہ پارے)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیچ دار","خم دار"]

اسم

صفت ذاتی

تاب دار کے معنی

١ - روشن، چمکتا ہوا، تاباں، براق۔

"اتنی بتی کی طاقت کا نور مصنوعی طور پر کتنا تاب دار ہو گا۔" (١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٢٨٩)

٢ - پیچ دار، خم دار۔

 گیسوئے تاب دار کو اور بھی تاب دار کر ہوش و خرد شکار کر قلب و نظر شکار کر (١٩٣٥ء، بال جبریل، ٨)

Related Words of "تاب دار":