تاب و تواں کے معنی

تاب و تواں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + بو (و مجہول) + تَواں }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکب عطفی ہے۔ لفظ |تاب| اور |تَواں| کو واؤ معطوفہ سے ملایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٦٢ء کو ظفر؛ بحوالۂ نوراللغات، کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم مجرد

تاب و تواں کے معنی

١ - مجال، قدرت، طات۔

 مگر غبار ہوئے پر ہوا اڑا لے جائے وگرنہ تاب و تواں بال و پر میں خاک نہیں (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٨٤)

٢ - ظرف، حوصلہ۔ (نوراللغات)

 لیا جان و دل و تاب و تواں کو الم اور غم نے لوٹا کارواں کو (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٩)

٣ - صبر، قرار، برداشت۔