تابعیت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word taab'iyat meanings and details

تابعیت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + بِعی (کسرہ مجہول) + یَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ لفظ |تابِعی| کے ساتھ |ت| بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٧٦٩ء کو |آخرگشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

["عربی "," تابِعی "," تابِعِیَّت"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تابعیت کے معنی

١ - تابع داری، اطاعت، پیروی۔

 جیوں اور مروں پھر جب میں اٹھوں نہیں تابعیت نبی میں ہٹوں (١٧٦٩ء، آخرگشت، ١٠٢)

٢ - تابعی کا درجہ یا مرتبہ۔

"چونکہ اس سے تابعیت کا رتبہ حاصل ہوتا ہے اس لیے پھر مسئلہ مذہبی پیرایہ میں آ گیا۔" رجوع کریں: (١٨٩٠ء، سیرۃ النعمان، ٢١)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!