تابوت کے معنی

تابوت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + بُوت }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں بطور اسم نکرہ مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو سودا کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا تعزیہ","ایک ٹیکس جو مرہٹے مسلمانوں سے تابوت نکالنے کا لیتے تھے","لاش لے جانے کا بکس","لکڑی کا خول جو قبر پر چڑھاتے ہیں","مردہ کا صندوق","مردے کا صندوق","مُردے کا صندوق","نعش کش","وہ صندوق جو حضرت آدم علیہ السلام کو بہشت سے نکلنے کے بعد دیا گیا تھا۔ جِس میں پیغمبروں کی تصویریں تھیں","وہ لکڑی کا صندوق جِس میں لاش رکھ کر دوسری جگہ لیجاتے ہیں یا امانت کے طور پر بند کر دیتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : تابُوتوں[تا + بُو + توں (و مجہول)]

تابوت کے معنی

١ - وہ صندوق جس میں انسانی کی لاش رکھی جاتی ہے۔

"ایک سونے کے تابوت میں رکھ کے اسے آغوش لحد کے سپرد کیا۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١٨٨:٣)

٢ - ایک قسم کا تعزیہ۔

"علم، تابوت اور دلدل بھی نکالا گیا۔" (١٩٤٤ء، سوانح عمری و سفرنامہ، ٢٣٢)

٣ - لکڑی کا وہ فرمہ جس پر جوتے چڑھا کر بناتے ہیں، نیز لوہے کا وہ سانچا جو جوتوں کی شکل نہ بگڑنے دینے یا ڈھیلا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

"ایک چھوٹے اور تنگ بوٹ کو تابوٹ پر چڑھا کر کچھ کھول دینا اور ڈھیلا کرنا تو ممکن ہوتا ہے۔" (١٩٤٦ء، آپ بیتی، ظفر حسین، ٨٩:١)

٤ - صندوق؛ ایک قسم کا ٹیکس جو مسلمانوں کو مرہٹوں کے دور میں تابوت نکالنے کی وجہ سے دینا پڑتا تھا۔ (نوراللغات)

تابوت کے مترادف

صندوق

ارتھی, بِوان, تعزیہ, تَوَبَ, جنازہ, صندوق, لاش, لاشہ, میت, نعش

تابوت کے جملے اور مرکبات

تابوت خانہ, تابوت سکینہ, تابوت گاڑی

تابوت english meaning

a biercoffin; an oblong case placed over a grave; a wooden box or chest; the ark of the covenant; a representation or model of the mausoleum of Hussain (P.B.U.H) (carried in procession in the Moharram)a coffinabsorbedbier [A]coffindippeddrowned (in)engrossed or overjoyedplungedtransported

شاعری

  • تابوت پہ بھی میرے پتھر پڑے لے جاتے
    اس نخل میں ماتم کے کیا خوب ثمر آیا
  • آج ہے تابوت سونے کا پلنگ
    چادر تابوت بالا پوش ہے
  • اے خوشا مست کہ تابوت کے آگے جس کے
    آب پاشی کے بدل مے کو چھڑکتے جاویں
  • میرے تابوت پہ تم ڈال دو اپنی چادر
    رکھو پردا بھی مرا لاش کی تشہیر کے ساتھ
  • بستر پہ گر نہ یرا بیمار گھر سے نکلا
    نکلا تو اوس کا تابوت اے یار گھر سے نکلا
  • بجا ہے گر شہید سر و قد کوں
    بناویں چوب سوں طوبیٰ کے تابوت
  • تابوت خلد میں ہے الٰہی یہ کس کی نعش
    طوبٰی کو نسبتیں ہیں جو نخل عزا کے ساتھ

محاورات

  • تخت یا تختہ۔ تخت یا تختہ تابوت
  • تختۂ تابوت پر سونا

Related Words of "تابوت":