تاروں کے معنی

تاروں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + روں (و مجہول) }

تفصیلات

١ - تارا کی جمع، تراکیب میں مستعمل۔, m["تارا کی جمع حروف مغیرہ سے پہلے"]

اسم

اسم نکرہ

تاروں کے معنی

١ - تارا کی جمع، تراکیب میں مستعمل۔

تاروں کے جملے اور مرکبات

تاروں بھری, تاروں کی گرہ

تاروں english meaning

dejectiondepressionsadness

شاعری

  • میں تیرے شہر کے تاروں سے آکر پوچھ لوں گا
    بتاؤ چاند کا ٹکڑا کہاں ٹھہرا ہوا ہے!
  • تاروں کے ٹوٹنے کو تم غور سے نہ دیکھو
    صدقے اتررہے ہیں تم پر یہ آسماں سے
  • تاروں کا گو شمار میں آنا محال ہے!!
    لیکن کسی کو نیند نہ آئے تو کیا کرے!!
  • ٹوٹے ہوئے تاروں کی لکیریں میری یادیں
    تو بھی کوئی ٹوٹا ہوا تارا تو نہیں ہے
  • مدتیں ہوئیں‘ اس نے اک نگاہ ڈالی تھی
    ارتعاش ہے اب تک سازِ دل کے تاروں میں
  • ہم نے تاروں سے ہُنر سیکھا ہے شب تابی کا
    اک چراغاں سرِ مژگاں ہے سحر ہونے تک
  • کِسی دھیان کے‘ کسی طاق پر‘ ہے دھرا ہُوا
    وہ جو ایک رشتہ درد تھا
    مرے نام کا ترے نام سے‘
    تِری صبح کا مِری شام سے‘
    سرِ رہگزر ہے پڑا ہُوا وہی خوابِ جاں
    جِسے اپنی آنکھوں سے دیکھ لینے کے واسطے
    کئی لاکھ تاروں کی سیڑھیوں سے اُتر کے آتی تھی کہکشاں‘
    سرِ آسماں
    کسی اَبر پارے کی اوٹ سے
    اُسے چاند تکتا تھا رات بھر
    مرے ہم سفر
    اُسی رختِ غم کو سمیٹتے
    اُسی خوابِ جاں کو سنبھالتے
    مرے راستے‘ کئی راستوں میں اُلجھ گئے
    وہ چراغ جو مِرے ساتھ تھے‘ بُجھ گئے
    وہ جو منزلیں
    کسی اور منزلِ بے نشاں کے غبارِ راہ میں کھو گئیں
    (کئی وسوسوں کے فشار میں شبِ انتظار سی ہوگئیں)
    وہ طنابِ دل جو اُکھڑ گئی
    وہ خیامِ جاں جو اُجڑ گئے
    وہ سفیر تھے‘ اُسی داستانِ حیات کے
    جو وَرق وَرق تھی بھری ہُوئی
    مِرے شوق سے ترے روپ سے
    کہیں چھاؤں سے‘ کہیں دھوپ سے
  • بادل کی اوٹ سے ‘ کبھی تاروں کی آڑ سے
    چُھپ چُھپ کے دیکھتا ہُوا یہ حیلہ جُو ہے کون!
  • بُجھتے تاروں کی جھلمل میں اوس لرزتی ہے
    امجد دنیا جاگ رہی ہے تو بھی آنکھیں مَل
  • بادل کی اوٹ سے، کبھی تاروں کی آڑ سے
    چھپ چھپ کے دیکھتا ہوا یہ حیلہ جُو ہے کون!

محاورات

  • ایڑی چوٹی پر سے صدقے (اتاروں) قربان یا نثار کروں یا واروں
  • بڑا بول نہ بولئے کرتاروں ڈرئیے
  • چندا تیری چاندنی اور تاروں بھری رات۔ چاہے کتنی چٹکو چاندنی کیا دن برابر رات

Related Words of "تاروں":