تارپین
{ تار + پِین }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے اردو میں دخیل اسم ہے عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔
["Turpentine "," تارپِین"]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
تارپین کے معنی
١ - ایک خاص قسم کی تیز بو والا پتلا روغن جو ایک قسم کے صنوبر کے درخت سے رال کے ساتھ ملا ہوا نکلتا ہے اور عمل تقطیر (فلٹر) کے ذریعے رال سے علیحدہ کر لیا جاتا ہے یہ تیل جلد پر ملا جائے تو اسے سرخ کر دیتا ہے اور خراش پیدا کرتا ہے لیکن اس کے بعد سکون دیتا ہے اور جلد کو سن کر دیتا ہے رافع عفونت ہے سینے کے امراض میں بطور مالش کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔