تانا شاہ کے معنی

تانا شاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + نا + شاہ }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل اسم |تانا| کے ساتھ فارسی اسم |شاہ| لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم اور مجازاً بطور صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "مظہر عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ابوالحسن قطب شاہ بادشاہ دکن کا لقب نازک مزاجی کی وجہ سے","نازک مزاج"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

تانا شاہ کے معنی

١ - والی گولکنڈہ ابوالحسن کا لقب جو بہت ہی نازک مزاج تھا (مجازاً) بہت نازک طبع، بڑا نازک مزاج۔

"دادا کا حلیہ انسان کا تھا، ہاں مزاج میں تاناشاہ سے دو گز آگے۔" (١٩٤٥ء، علامہ راشد الخیری، ٢١٧)

محاورات

  • تانا شاہ دیوانہ جس کی چٹھی نہ پروانہ