تاک جھانک کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word taak-jhaank meanings and details

تاک جھانک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تاک + جھانْک (ن مغنونہ) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |تاک| کے ساتھ سنسکرت زبان میں |جھانکنا| سے حاصل مصدر |جھانک| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٤ء میں "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تلاش و تجسس","دیکھ بھال","گھورا گھاری","گھورا گھاری (کرنا۔ لگانا۔ لگنا۔ ہونا کے ساتھ)","گھورا گھوری","نطارۂ خفیہ","نظارۂ خفیہ","نظر بازی","نظرِ خائنہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

تاک جھانک کے معنی

١ - نظربازی، گھورا گھوری۔

 بڑھتے بڑھتے دکھ نہ بن جائے کہیں یہ تاک جھانک آرزو اتنا سمجھ رکھو یہ ہے چسکا برا (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٠)

٢ - نگرانی، دیکھ بھالی۔

"بھلا ایسی تاک جھانک میں کسی کی شامت آئی ہے کہ رشوت کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھ لے۔" (١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٢٩)

تاک جھانک or taak-jhaank english Translation

lookregardglancegaze; fixed lookstare; peepwatchlook-outexpectation; viewaimthe act of aiming (at); staringexchange of glances; bo-peepoglingpeepingpeeping aboutsly looksto proclaimto promulgate

شاعری

  • بند شیشے میں کیا ہے تو بھی پھڑکاتی ہے آنک
    دختر رز کی نہیں جاتی ہے ہرگز تاک جھانک
  • بولے وہ تاک جھانک پہ میری غرور سے
    آنکھوں سے پاوے دیکھے جو بندی کو گھورکے
  • مجھے تاک جھانک اب مزا دے رہی ہے
    وہ ہمسایہ میں کل سے آئے ہوئے ہیں

محاورات

  • تاک جھانک کر چال مت یہ ہے برا سبھاؤ۔ جار کہیں یا چورتا یا کہیں اودبلاؤ
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!