تبتل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word tabattul meanings and details

تبتل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَبَت + تُل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٤ء میں "المدینۃ الاسلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

["بتل "," تَبَتُّل"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

تبتل کے معنی

١ - تجرد اختیار کرنے کا عمل، مجرد زندگی گزارنے کی حالت۔

"نہ اس نے رہبانیت اور تبتل کو جائز رکھا ہے اور نہ. پہاڑوں میں بیٹھ کر عبادت کرنا مباح قرار دیا ہے۔" (١٩٠٤ء، المدینۃ والاسلام، ٨٦)

٢ - اللہ کے سوا سب سے منقطع ہو کر ہمہ تن خدا کی عبادت میں لگے رہنے کی حالت۔

تبتل کے اصل معنی کٹ جانے کے ہیں اور اس کے اصطلاحی معنی ہیں خدا کے سوا ہر چیز سے کٹ کر صرف خدا کا ہو جانا۔" (١٩٣٥ء، سیرۃ النبی، ١٦٤:٥)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!