تبدیل ہیئت

{ تَب + دی + لے + ہَے (ی لین) + اَت }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تبدیل| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |ہیئت| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٠ء میں "مبادی سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تبدیل ہیئت کے معنی

١ - ہیئت بدل جانے یا ایک حالت سے دوسری حالت میں آنے کا عمل۔

"واقعی عجیب کایا پلٹ ہے . ان تغیرات کو تبدیل ہیئت اور قلب ماہیت کہتے ہیں۔" (١٩١٠ء، مبادی سائنس، ٩١)

٢ - [ قانون ] بھیس بدلنا، دھوکا دینے کے لیے صورت بدلنا۔ (اردو قانونی ڈکشنری)

انگلش

["Change of appearance","disguise; personation"]