تبرید کے معنی

تبرید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَب + رِید }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ٹھنڈا کرنا","بارو مشروب","تر و تازہ کرنا","تروتازہ اور ٹھنڈا کرنے والا شربت یا پینے کی چیز","وہ دوا یا شربت جو تپ کے پہلے تین دن اور مسہل کے بعد اس کی حرارت کو کم کرنے کے لئے دیتے ہیں","وہ سرد شربت یا دوا جو تپ کے اول تین دن اور مُسہل کے بعد اس کی حرارت کے انطفا کرنے اور دل کو تقویت دینے کے واسطے دی جاتی ہے","ٹھنڈا کرنا","ٹھنڈا کرنیوالی چیز","ٹھنڈی دوا"]

برد بارِد تَبْرِید

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

تبرید کے معنی

١ - وہ ٹھنڈائی (سرد شربت یا دوا) جو موسم گرما کی حدت دور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں نیز مسہل کے اول تین دن پیتے ہیں اور مسہل ہو جانے کے بعد اس کی حرارت رفع کرنے اور دل کو قوت پہنچانے کے لیے مریض کو استعمال کراتے ہیں۔

 اس قدر سرد مزاج اور پھر اس پر تبرید خوف یہ ہے کہ پہنچ جائے نہ فالج کا اثر (١٩١٤ء، کلیات شبلی، ٧٦)

٢ - ٹھنڈک، سرد کرنے یا ہونے کا عمل۔

"تبرید کے دوران میں دھاتیں علیحدہ ہو جاتی ہیں۔" (١٩١٤ء، فلزیات، ٥٧٢)

٣ - [ مجازا ] خوش کرنے یا فرحت پہنچانے کا عمل۔

 پلاوے توجہ کی تبرید اسے چکھاوے سدا شربت دید اسے (١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٧٥)

تبرید کے مترادف

ٹھنڈائی, ٹھنڈک

بَرَدَ, خنکی, ٹھنڈائی, ٹھنڈک

تبرید کے جملے اور مرکبات

تبرید گر, تبرید گری, تبرید نوشی

تبرید english meaning

(fig.) cooling down(fig.) cooling down [A~برودت][A ~ برودت~a cooling and refreshing drinkCoolingcooling dose taken after purgative

شاعری

  • ذکر درماں سے اور درد بڑھے
    نام تبرید سے بخار چڑھے

Related Words of "تبرید":