تبسم آمیز کے معنی
تبسم آمیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَبَس + سُم + آ + میز (ی مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان کے لفظ |تبسم| کے ساتھ فارسی زبان کے مصدر |آمیختن| سے فعل امر |آمیز| بطور لاحقۂ فاعلی لگایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
تبسم آمیز کے معنی
١ - مسکراہٹ ملا، خوشی کا۔
|تبسم آمیز لہجہ میں جناب زاہد کو مخاطب کر کے فرمایا کیوں سید صاحب : دیدار می نمائی و پرہیز می کنی۔" (١٩٠٠ء، امیر مینائی، مکاتیب، ١٤)