تبع تابعی کے معنی
تبع تابعی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَبْع + تا + بِعی }
تفصیلات
iعربی زبان کے لفظ |تبع| کے ساتھ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل تابع لگایا گیا ہے اور آخر پر |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ متغیر صورت میں |تابِعِین| |تابع| کی جمع ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٦٧ء کو |نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
تبع تابعی کے معنی
١ - وہ مسلمان جس نے (بحالت اسلام) تابعی کو دیکھا ہو۔
|صحابی، تابعی، تبع تابعی اور قیامت تک جو بھی اسلام لائے - اس معیار پر اترتا ہے۔" (١٩٧٢ء، مسلمان کون ہے، ١٨)