تحت اللفظ کے معنی

تحت اللفظ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَح (فتحہ ت مجہول) + تُل (ا، ل غیر ملفوظ) + لَفْظ }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ |تَحْت| کے ساتھ بطور مضاف الیہ |لفظ| استعمال ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٠ کو "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے ترنم","حرف بحرف","شعر خوانی","شعر یا مرثیہ کو سیدھی طرح پڑھنا راگ میں نہ پڑھنا","لفظ بلفظ","لفظی ترجمہ","مرثیہ کو راگ میں نہ پڑھنا","وہ ترجمہ جس میں لفظوں کے معنی جوں کے توں نیچے لکھتے ہوں"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

تحت اللفظ کے معنی

١ - زیر لفظ، ہر لفظ کے مطابق، حرف بحرف، لفظی۔

"لغات ریختہ میں قرآن کا لفظ بلفظ فارسی میں ترجمہ کرے اور تحت اللفظ معنی پر ایک حرف زیادہ نہ کرے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٩٤:٦)

٢ - مرثیہ یا اشعار اس طرح پڑھنا کہ شعر کا ہر جزو یا لفظ الگ الگ سمجھ میں آئے۔

"ایک وہ جس میں مرثیے تحت اللفظ پڑھے جاتے ہیں۔" (١٩٢٤ء، مذاکرات نیاز، ١٠٦)

٣ - تنہا، جریدہ، نقددم۔

"نوشاہ بنے سسرال سے بعد مجلس تحت اللفظ تشریف لائے۔" (١٩٢٦ء، نوراللغات)

تحت اللفظ english meaning

(of its printing) interlinear(of translation) literal(of verse) recitation (without singing)