تحکمانہ کے معنی
تحکمانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَحَک + کُما + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب |تفعل| سے مصدر |تَحَکُّم| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |انہ| بطور لاحقۂ نسبت لگایا گیا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٢ء کو |پریم بتیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["حکم "," تَحَکُّمانَہ"]
اسم
صفت نسبتی
تحکمانہ کے معنی
١ - زبردستی کا، حکومت والا (انداز یا لہجہ وغیرہ) حاکموں جیسا، رعب و دبدبے والا۔
|کنور صاحب نے تحکمانہ انداز سے فرمایا، یہ کام آپ کو کرنا پڑے گا۔" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ٩٠:١)