تخریب کار کے معنی

تخریب کار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَخ + رِیب + کار }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم |تَخْرِیب| کے ساتھ فارسی زبان سے لاحقۂ فاعل |کار| لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩٨٢ء کو |روزنامہ جنگ کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

تخریب کار کے معنی

١ - ملک میں توڑ پھوڑ یا انتشار پھیلانے والا۔

|پنجاب پولیس نے گزشتہ روز چار سرکردہ تخریب کاروں کو سیالکوٹ کے قریب پاکستانی سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔" (١٩٨٢ء، جنگ، کراچی، ١٤ اکتوبر، ١)