تر دامنی کے معنی
تر دامنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَر + دا + مَنی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |تر| کے ساتھ فارسی لاحقہ |دامن| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء میں "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بد اخلاقی","احساس جرم","بد کرداری","غیر اِخلاقی عمل","غیر صالحیت","قانون کی خلاف وَرزی","گُناہ گاری","گناہگاری سے"]
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
تر دامنی کے معنی
١ - گناہ گاری، خطاکاری، جرم۔
"کیوں تیرے ست اور پاک بازی کے دامن سے لوگوں کو. تردامنی کی بو نہ آئے۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ١٠٨)
شاعری
- جب حد سے بہاں گُزری ہے تر دامنی اپنی
دریا تری رحمت کے بھی لہرائے ہیں کیا کیا - ہونے نہ پائی خشک بھی تر دامنی مری
محشر میں دھوپ ڈھلنے لگی آفتاب کی