ترادف کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Taraaduf meanings and details

ترادف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَرا + دُف }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء میں "کلیات قلق میرٹھی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیچھے سوار ہونا","ایک کے بعد دوسرے کا جانا","ایک کے بعد دوسرے کو لیجانے والا (گھوڑا)","تواتر سے","سلسلہ وار","مترادف لفظ","مترادف ہونا","ہم معنی لفظ","ہم معنی ہونا","یکے بعد دیگرے"]

ردف رَدِیف تَرادُف

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ترادف کے معنی

١ - ہم معنی ہونا، دو چیزوں کا باہم مشابہ ہونا۔

 یعنی تصحیف و ترادف ہے فقط جان سے اسے اس لیے تار ہے ہستئی ابد سے دم ساز (١٨٧٧ء، کلیات قلق میرٹھی، ٣١٠)

٢ - ایک دوسرے کا دوست ہونا، ساتھ ساتھ ہونا۔

"ان میں باہم تعدد کی نسبت نہیں ہے کہ ایک کی موجودگی دوسرے کے لیے متلزم نہ ہو، ترادف ہے۔" (١٩٢٤ء، تبرکات آزاد، ٢٢٠)

٣ - سلسلہ وار، متواتر، لگاتار، ایک کے پیچھے ایک۔

"ایک کے بعد دوسری نعمت پہنچنے سے اترا گئی ہے ترادف و توالی نعمتوں سے سرکش ہوگئی ہے۔" (١٨٨٨ء، تثنیف الاسماع، ١١١)

٤ - ایک کے بعد دوسرے کو لے جانے والا گھوڑا۔ (جامع اللغات)۔

ترادف or Taraaduf english Translation

consecutivenesssynonym.synonynwax-clothwhateverwhatsoever

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!