تراوش کے معنی
تراوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَرا + وِش }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |تراوش| اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء میں "قلمی نسخہ دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ٹپکنا","انداز سے معلوم ہونا","ترشح ہونا","مجازاً اشارے کنائے سے ظاہر ہونا"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
تراوش کے معنی
١ - ٹپکنا، ٹپکاؤ، تقاطر، رسنا۔
"ہوا کی مقدار جو کفایت کار میں سے تراوش (رساو) کرتی ہے۔" (١٩٤٨ء، حرارتی انجنوں کا نظریہ۔ ٤٢٠)
٢ - اشارے کنائے یا انداز سے ظاہر ہونا، ترشح ہونا۔
"نماز کی ایک ایک حرکت. ایک ایک طرز سے اس حقیقت و کیفیت کو تراوش کرنا چاہیے۔" (١٩٣٥ء، سیرۃ النبیۖ، ٨٥:٥)
تراوش english meaning
[P ~ ترادیدن]Distillationdrippingdripping [P~ترادیدن]oozingtrickling
شاعری
- نگاہیں بہم دل میں کاوش کریں
سخن سے وفائیں تراوش کریں