ترقی پسند

{ تَرَق + قی + پَسَنْد }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ترقی| کے ساتھ فارسی زبان میں |پسندیدن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |پسند| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٩ء میں "آثار ابوالکلام آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : تَرَقّی پَسَنْدوں[تَرَق + قی + پَسَن + دوں (و مجہول)]

ترقی پسند کے معنی

١ - آگے بڑھنے والا، ترقی کا خواہاں؛ جدید معاشی اور سائنسی افکار و نظریات کا حامی؛ انگریزی : Progressive کا ترجمہ۔

"اسلام ایک ترقی پسند نظام خیال تھا۔" (١٩٦٤ء، پاکستانی کلچر، ٥٩)

٢ - فن کاروں (خاص طور پر مصنفین) کا وہ گروہ جو (ادب و فن وغیرہ کی) قدیم روایات کی جگہ جدید افکار و خیالات اور انسانیت کا علمبردار ہے۔

"چیئرمین . نے . طلبہ یونین کے انتخابات میں ترقی پسند طلبہ کی فتح پر ان کو مبارک باد پیش کی ہے۔" (١٩٨٢ء، روزنامۂ جنگ، کراچی، ١٨ دسمبر، ١١)

مترادف

ترقی خواہ