ترمیم
{ تَر + مِیم }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "مراۃ الغیب" میں مستعمل ملتا ہے۔
["رمم "," تَرْمِیم"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
ترمیم کے معنی
١ - درستی، اصلاح، مرمت۔
مکاں لیا گیا ترمیم بھی ہوئی عمدہ ہے افتتاح مکاں کا یہ پر طرف جلسہ (١٩٠٩ء، گلزار بادشاہ، ١٢٧)
٢ - تبدل و تغیر، تبدیلی۔
وہ زمزمہ انگیز ہوئی شان جلالت ترمیم کے قابل ہوا قانون عدالت (١٩٥١ء، آرزو، صحیفہ الہام، ٦١)
مترادف
اصلاح, درستی, مرمت