تزکیہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Tazkiya meanings and details

تزکیہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَزْ + کِیَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اردو میں سب سے پہلے ١٨٦٤ء کو "مذاق العارفین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پاک ہونا","اچھی حالت میں رکھنا","پاک کرنا","صاف کرنا"]

زکو تَزْکِیَہ

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : تَزْکِیے[تَز + کِیے]

تزکیہ کے معنی

١ - پاک کرنا، تصفیہ، صفائی، پاکی۔

"اخلاق کی صفائی، نفس کے تزکیے کے لیے محض گوشہ نشینی کافی نہیں۔" (١٩٥٤ء، اکبر نامہ، عبدالماجد، ١٣٢)

٢ - ریاضت، عبادت اور اورادو وظائف وغیرہ کے ذریعے قلب یا نفس کو صفات ضمیمہ کے عیوب سے پاک و صاف کرنا (عموماً نفس وغیرہ کے ساتھ)۔

"مشائخ و اہل اللہ جو تزکیۂ نفس و تصفیۂ باطن کی تعلیم و تلقین فرماتے ہیں۔" (١٩٠١ء، حیات جاوید، ٢٥٢:٢)

٣ - مال سے زکات دینا؛ زکات لینا۔ (فرہنگ آنندراج)۔

"(برہ نام رکھنے میں تزکیۂ نفس اور اپنی تعریف پائی جاتی ہے) تم برہ کا نام زینب رکھو۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٣٤:٣)

٤ - اگانا، بڑھانا، نشو و نما دینا۔ (پلیٹس)

٥ - خود اپنی تعریف کرنا، خودستائی۔

تزکیہ کے مترادف

صفائی, تطہیر

اُگانا, بڑھانا, پاکی, پاکیزگی, تصفیہ, زَکَوَ, صفائی, طہارت

تزکیہ or Tazkiya english Translation

purifyingcausing to grow thrive or increasepurificationaffectionbentcatharsisinclinationsanctifying

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!