تسجیل کے معنی

تسجیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَس + جِیل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "معرکہ مذہب و سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

["سجل "," تَسْجِیل"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تسجیل کے معنی

١ - نقش کرنا، ثبت کرنا، تحریر کرنا۔

"حیوانات کے طبقہ اعلٰے میں اس تسجیل نقوش کا عمل زیادہ کامل و مکمل ہوتا ہے۔" (١٨١٠ء، معرکہ مذہب و سائنس، ١٩٣)

٢ - نشان دہی، تشخیص۔

"لفظ منافقین کا اظہار بجائے اضمار کے نفاق اور منافقین کی تسجیل کی غرض سے اور علت حکم بیان کر نے لیے ہے۔" (١٩٦٤ء، کمالین، ٤٨:٥)

٣ - [ قانون ] دستاویز کی قانونی ترتیب، رجسٹری کرنا: قبالہ یا تمسک لکھنا۔

"واقف کا نام وقف کی جائداد تولیت، منشائے واقف اور سالانہ آمد و خرچ کی تسجیل کر دی جائے۔" (١٩٢٦ء، مسئلہ حجاز، ١١٨)

٤ - [ طب ] پیمائش؛ بھراؤ۔

"تپس کی تسجیل جسم کی تپش معمولی سریری اغراض کے لیے سریری سماجی تپش پیما کے ذریعہ دیکھی جاتی ہے۔" (١٩٤٨ء، عمل طب، ٤٢)

Related Words of "تسجیل":