تسخیر کے معنی

تسخیر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَس + خِیر }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تابع کرنا","جن و پری کو قید یا قابو کرنا","شاہزادہ مرزا سلیمان قدر کا تخلص (کرنا ۔ ہونا کے ساتھ)","فرمانبردار کرنا","فرماں بردار بنانا","محاصرہ کرنا","مطیع کرنا یا بنانا","کسی کا دل اپنی طرف مائِل کرنا"]

سخر تَسْخِیر

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تسخیر کے معنی

١ - تابع کرنا، فرماں بردار بنانا، قبضے میں کرنا، فتح کرنا۔

"مادھوراے سیندھیا . تسخیر شمالی ہند میں لگا ہوا تھا۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٠٥:٣)

٢ - [ مجازا ] دل لبھانا، (اپنی طرف) مسائل کرنا، قابو میں لانا۔

 دی منہ کو زبان، زبان کو تقریر پتلی کو نظر، نظر کو تسخیر (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، ترانۂ شوق، ١)

٣ - جن یا پری کو قید کرنے کا عمل، ہمزاد وغیرہ کو اپنے بس میں کرنے کا عمل (اکثر پری وغیرہ کے ساتھ ترکیب میں مستعمل)۔

"اس زمانے میں مجھ کو تسخیر ہمزاد مسمر یزم اور سفلی عملیات کا شوق پیدا ہوا۔" (١٩١٩ء، آپ بیتی، ٥٦)

٤ - گھراؤ، محاصرہ۔

 لے کے دشمن سے خط تقدیر کھینچ یہ حصار اے دل پئے تسخیر کھینچ (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٨١)

تسخیر کے جملے اور مرکبات

تسخیر کا عمل, تسخیر کائنات, تسخیر ماہتاب, تسخیر آفتاب, تسخیر بالحال, تسخیر خلا, تسخیر عالم

تسخیر english meaning

subduingconqueringtaking (a stronghold or prisoners)imprisoningcaptivating; making submissiveobedient or tractable; subjugation; capture; captivation imprisonment (of evil spirits)captivationcaptureconquerconqurecontrolcontrol over some some (evil) spiritimprisoning of an evil spiritrainsorceryspiritualismsubjugationsubjugation capture

شاعری

  • غَزالِ شہر کی تسخیر مجھ سے سیکھ اے شیخ
    یہ ہے وہ ایک کرامت جو تُو نہیں رکھتا
  • میرے مرتے دم جو رویا وہ بڑی تسخیر تھی
    آب چشم یار آب چاہ بابل ہوگیا
  • سرمہ تسخیر سے ہم خود مسخر کیوں نہ ہوں
    آنکھ کی جو پتلی تھی جادو کا پتلا ہوگئی
  • اس قدر کی صرف تسخیر پری رو یاں میں عمر
    رفتہ رفتہ نام میرا اب پری خواں ہو گیا
  • دل نے تسخیر کیا شوخ کوں حیرانی میں
    آرسی شہرہ عالم ہے پری خوانی میں
  • دی منہ کو زباں، زبان کو تقریر
    پتلی کو نظر، نظر کو تسخیر
  • ہم وہ عاشق تن ہیں طفلی میں سدا اوستاد سے
    نقش جب لکھتے تھے پڑھتے تھے عمل تسخیر کا
  • اگر سمجھتے کہ نفرت ہے عاشقوں سے انھیں
    تو کرکے ہم کوئی تسخیر کا عمل جاتے
  • وحشی ملک عدم کوں تمہیں تسخیر کرو
    خون عنقا کے اگر رنگ سوں تصویر کرو
  • دل نے تسخیر کیا شوخ کوں حیرانی میں
    آرسی شہرہ عالم ہے بری خوانی میں

Related Words of "تسخیر":