تسویل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word tasweel meanings and details

تسویل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَس + وِیل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٤٥ء میں "عزیز لکھنوی، صحیفہ ولا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["واقعات میں جھوٹ ملانا"]

سول تَسْوِیل

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تسویل کے معنی

١ - ملمع مازی، فریب، اغواء، اخترا، بنائی ہوئی بات، شیطان کا بہکانا۔

 اگر ہوتا نہ ماخذ دل تراتسویل شیطاں کا نہ کہتا پھر کبھی الہام کو تو فکر انسانی (١٩٤٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفہ ولا، ٧٤)

٢ - کسی بات یا کام کو آراستہ کرنا، سخن آرائی۔

"تسویل جس کے معنی تزیین کے ہیں کہ بری چیز یا برے عمل کو کسی کی نظروں میں اچھا اور مزین کر دے۔" (١٩٧٦ء، معارف قرآن، ٤٣:٨)

تسویل or tasweel english Translation

not to disclose a secretnot to expose

شاعری

  • اگر ہوتا نہ ماخذ دل ترا تسویل شیطاں کا
    نہ کہتا پھر کبھی الہام کو تو فکر انسانی
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!