تصویر کا عالم کے معنی
تصویر کا عالم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَص + وِیر + کا + عا + لَم }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم |تصویر| اور |عالم| کو سنسکرت سے ماخوذ حرف اضافت |کا| کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی بنا جس میں |تصویر| مضاف الیہ اور |عالم| مضاف ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٨ء کو"گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
تصویر کا عالم کے معنی
١ - حیرت زدہ ہونے کی حالت۔
طاقت جو نہیں اب حیرت سے تصویر کا عالم رہتا ہے وہ آخر شب کی آہ گئی وہ نعرۂ یا محبوب گیا (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ٢٥)