تضئیع کے معنی
تضئیع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَض + اِیع }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٥٩ء میں "رسالہ تعلیم النفس" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ضاع "," ضائِع "," تَضْئِیع"]
اسم
اسم کیفیت ( واحد )
تضئیع کے معنی
١ - ضائع کرنا، کھونا، برباد کرنا، گنوانا۔
"جو کوئی اپنے کام کو سرانجام نہ کریگا بجز تضئیع وقت اور بربادی محنت کے اسکو ایک بری عادت نکمہ پن کی پیدا ہو جائے گی۔" (١٨٥٩ء، رسالہ تعلیم النفس، ١٤:٢)